news viewsone


کوئٹہ‘ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر ارشاد کھوسہ اغواء،نصیر آباد میں 2کلوبم ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون سے ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر ارشاد کھوسہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا،دوسری طرف نصیر آباد کے علاقے میر حسن میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن صدر محمود احمد نوتیزئی نے ڈاکٹر ارشاد کھوسہ کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ارشاد کھوسہ اپنے کلینک سے جناح ٹاؤن میں واقع اپنے گھر جارہے تھے کہ سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔ان کی گاڑی جناح ٹاؤن کے علاقے میں پائی گئی جس میں ان کا موبائل فون بھی موجود تھا۔ ایس پی انوسٹی گیشن صدر نے مزید بتایا کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا،شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ڈاکٹر ارشاد کھوسہ بولان میڈیکل کمپلیکس میں ماہرامراض ذیابیطس ہیں ۔ادھر نصیر آباد کے علاقے میر حسن میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم برآمدہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم 2کلو وزنی تھا۔


کراچی‘رضویہ میں پولیس مقابلہ،گینگ وار کا کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار
سابق پولیس انسپکٹر جہانداد خان کی پراسرار گمشدگی معمہ بن گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں رضویہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ کے دوران گینگ وار کے شاہد بکک گروپ کے کمانڈر حارث عرف فوجی کو زخمی حالت میں پکڑلیا گیا ۔ لیاری سے گینگ وار کے اہم کمانڈر فہیم کمانڈو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ رضویہ پولیس نے رات گئے مقابلے کے بعد گینگ وار ملزم حارث عرف فوجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ اس کا ساتھی عدنان فرار ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لیاری گینگ وار شاہد بکک گروپ کا کمانڈر ہے اور وہ رضویہ مارکیٹ کے دکانداروں سے بھتہ وصول کر رہا تھا ۔ شاہد بکک رشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم بھی ہے ۔ کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گینگ وار کے اہم کمانڈر فہیم کمانڈو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ دوسری جانب سابق پولیس انسپکٹر جہانداد خان کی پراسرار گمشدگی معمہ بن گئی ۔

ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نرسنگ سے 15روز میں جواب طلب کرلیا 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نرسنگ سے 15روز میں جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار طالبہ سدرہ بی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نرسنگ کا ڈپلومہ مکمل ہونے کے بعد بھی ڈپلومہ جاری نہیں کیا جا رہا ۔ اس حوالے سے عدالت نے ڈی جی نرسنگ کو حکم دیا لیکن تعمیل نہیں کی گئی ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈی جی نرسنگ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نرسنگ سے 15روز میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

گوجرانوالہ ‘حساس اداروں کاآپریشن،30مشتبہ افرادگرفتار

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے 30مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ایس پی ندیم کھوکھر کے مطابق کھیالی اور شیخوپورہ روڈ پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 30مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

More than 80 million Pakistani drug addicts

جمہوریت کیا ہے؟

چیف جسٹس آف پاکستان کے نام۔

الطاف حسین اور عمران خان کزن ہیں؟