پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کا بھائی مجرم قرار


مراکش میں پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کا بھائی مجرم قرار
یاسین اباعوض پر بھائی کی منصوبہ بندیوں کے بارے میں حکام کو مطلع نہ کرنے کا الزام 
عدالت نے 2سال قید کی سزا سنادی‘ میرا موکل کسی کارروائی کا حصہ نہیں رہا‘ وکیل صفائی
مراکش شہر(انٹرنیشنل ڈیسک)مراکش کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے پچھلے سال نومبر میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ قرار دیے گئے شدت پسند عبدالحمید ابا عوض کے چھوٹے بھائی یاسین اباعوض کو 2 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یاسین اباعوض کے پاس مراکش کے ساتھ ساتھ بلجیم کی شہریت بھی ہے۔ مراکش کی عدالت نے یاسین ابا عوض پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے اور اپنے بھائی کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں حکام کو مطلع نہ کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی فیصلے کے موقع پر یاسین ابا عوض کے وکلاء نے اپنے موکل کو ہر انتہا پسندی کے الزامات سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے عدالت سے اس کی بریت کا مطالبہ کیااورکہا کہ ان کا موکل کسی قسم کی دہشت گردی میں ملوث ہے اور نہ ہی اس نے ایسا کوئی منصوبہ تیار کیا تھا۔ سزا پانے والے مبینہ شدت پسند یاسین ابا عوض کو مراکشی پولیس نے چند ماہ قبل جنوبی شہر اکادیر سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر بلجیم میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کے ساتھ تعلق کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ قبل ازیں یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ پچھلے سال نومبر میں فرانس میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے شدت پسند عبدالحمید اباعوض نے مراکش میں قید کی سزا پانے والے بھائی سے داعش میں شمولیت کا مطالبہ کیا تھا تاہم انہوں نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔ دوران حراست یاسین نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بیرون ملک اسلام کا پرچم بلند کرنے کی خاطر جنگجوؤں کے کردار پر اپنے بڑے بھائی عبدالحمید ابا عوض سے کئی مرتبہ بات چیت کی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے 
بھائی کی طرح فرانس اور بلجیم میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر غور کرتا رہا ہے۔

Comments

More than 80 million Pakistani drug addicts

جمہوریت کیا ہے؟

چیف جسٹس آف پاکستان کے نام۔

الطاف حسین اور عمران خان کزن ہیں؟