کیا اسی کا نام جمہوریت ہے؟


کیا اسی کا نام جمہوریت ہے؟
سانحہ 12 مئی کو 9 سال گزر گئے، 50 شہید، سینکڑوں زخمی انصاف کے منتظر
وکلاء کا سانحہ کے خلاف یوم سیاہ اور عدالتی بائیکاٹ
کراچی(آن لائن)سانحہ 12 مئی کو 9 سال گزر گئے، 50 شہید اور سینکڑوں زخمی تاحال انصاف کے منتظرہیں، نہ مقدمہ چلا نہ کسی کو سزا ہوئی، وکلاء نے سانحہ کے خلاف یوم سیاہ منایا اور عدالتی بائیکاٹ کیا ۔ 12 مئی 2007ء4 شہر قائد کی تاریخ کا خوفناک ترین دن تھا جب سورج طلوع ہونے سے قبل ہی کنٹینرز لگا کر شہر کو بند کر دیا گیا پھر جس نے رکاوٹ عبور کر کے چیف جسٹس آف پاکستان کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ کا رخ کیا وہ گولیوں کا نشانہ بن گیا اور خون کی یہ ہولی رات گئے تک جاری رہی۔وکلاء4 سٹی کورٹ، ہائیکورٹ اور ملیر کورٹس کے احاطوں سے نہ نکل سکے تو دوسری جانب عدالتوں میں آنے والے ججز کو بھی دیواریں پھلانگنا پڑیں۔ وکلاء4 سمیت درجنوں بے گناہ افراد دہشت گردی کا نشانہ بن کر جان سے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے متاثرہ فریق ہونے کے باعث از خود نوٹس نہ لیا لیکن سانحہ کی انکوائری کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ بنایا لیکن ملک میں ایمرجنسی لگ گئی۔ وکلاء رہنماء4 جیلوں میں قید تھے اور پی سی او ججز نے معاملہ بغیر کارروائی کے نمٹا دیا۔

Comments

More than 80 million Pakistani drug addicts

جمہوریت کیا ہے؟

چیف جسٹس آف پاکستان کے نام۔

الطاف حسین اور عمران خان کزن ہیں؟