Posts

Showing posts from May, 2016

عدالتوں کے وکیل اور جج۔۔

عدالتوں کے وکیل اور جج۔۔ جج ۔ اس پر کیا الزام ہے۔  وکیل ۔ جناب یہ پھل فروش ہے۔ اور اس پر الزام ہے کہ اس نے ایک کلو سیب پر 2روپے اضافی وصول کیے ہیں۔  جج۔ 6ماہ قید ۔ اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔  اگلے ملزمان کو پیش کیاجائے۔  جج ۔ اس پر کیا الزام ہے۔ وکیل ۔ جناب یہ اپنے محلے میں مفت تعلیم دے رہا تھا۔ اور اس سے کئی پرائیوٹ ٹیوشن والوں کو نقصان ہورہا تھا۔ لہذا اس معاشرے کے ناسو ر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ جج۔ پانچ سال قید بامشقت۔ اور پچاس ہزار روپے جرمانہ عاید کیاجاتا ہے۔ اگلے ملزم کو پیش کیاجائے۔ جج ۔ اس پر کیا الزام ہے۔ وکیل۔ جناب یہ ایک مزدور ہے۔ اور اپنی تنخواہ کے لیے احتجاج کررہا تھا۔ جس سے فیکٹری کو نقصان کا اندیشہ تھا۔ جج۔ 2سال قید بامشقت اور 30ہزار روپے جرمانہ عاید کیاجاتا ہے۔ جج۔ یہ فائل کس کی ہے۔ اور اس میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری‘ ملکی خزانے کولوٹنے ‘ غیرملکی جائیداد اور اربوں روپے کی غیرقانونی پراپرٹی کا کیس ہے۔ کون ہے یہ ملزم ۔؟؟ وکیل ۔۔ جناب یہ ہمارے معزز کلائنٹ ہیں۔ اور ان پر یہ تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں اور انہوں نے جو کچھ بھی بنایا ہ...

آپ اردو کمپوزنگ سے پریشان ہیں۔؟

Image
آپ اردو کمپوزنگ سے پریشان ہیں۔؟  میٹر لانے لے جانے کی پریشانی ہے۔؟ اس بات سے بھی پریشان ہیں کہ حساس میٹر ہے اور کہیں اور نہ چلا جائے؟  کوئی کتاب کمپوز کروانی ہے؟ تو پریشان نہ ہوں۔ آج ہی رابطہ کریں۔ اور اپناکام مکمل سو فیصد گارنٹی کے ساتھ کمپوزکروائیں۔ وہ بھی پروف ریڈنگ کے ساتھ۔مارکیٹ سے کم ریٹ پر ۔۔ انگلش اردو کمپوزنگ کے لیے ابھی اس نمبر پرکال کریں۔ آپ اپنا کام آن لائن بھی دے سکتے ہیں ا ور لے بھی سکتے ہیں۔  رابطہ۔ موبائل نمبر۔03125491079 ای میل۔memon97@gmail.com

چیف جسٹس آف پاکستان کے نام۔

عارف میمن ۔ چیف جسٹس آف پاکستان فرماتے ہیں کہ کرپشن اور نااہلی کی بیماری ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ٗ ہمیں ملک سے کرپشن اورنااہلی کی بیماری ختم کرنیکی ضرورت ہے‘ عدالتوں میں 60 فیصد مقدمات سرکاری اداروں کی نااہلی ٗ بے حسی اور بد انتظامی کا نتیجہ ہیں ٗاس کے بعد وہ کہتے ہیں کہ گڈ گورنس کا ماحول پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے اپنا محاسبہ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد وہ کہتے ہیں کہ ججز یہ غلط فہمی اپنے دل سے نکال دیں کہ وہ حاکم ہیں۔ججز عوام کے خادم ہیں جو عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں اور مراعات لیتے ہیں۔ درست فرمایا جناب آپ نے۔ ججز حاکم نہیں خادم ہیں۔ مگر وہ کونسا جج ہے جو خادم ہے؟ ذرا ہمیں بھی تو پتا چلے کہ پولیس کی اور سیاست دانوں کی طرح اب جج بھی ہمارے خادم ہوگئے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں ہر اعلیٰ عہدے پر بیٹھا شخص جب کسی تقریب میں مدعو کیاجاتا ہے تو وہاں وہ بہت سنہرے قول فرماتا ہے مگر جب عملی اقدامات کی بات آتی ہے تو سب سے پہلے یہ وہ ہی پیچھے ہوتے ہیں۔ کیوں کہ انہیں اپنی کرسی اور عہدے سے اس قدر لگاؤ ہوتا ہے کہ ملک ڈوبتا ہے توڈوب جائے م...

پولیس کا فرض۔اورجمہوریت کی توہین

پولیس کا فرض۔اورجمہوریت کی توہین  کراچی کے مختلف علاقوں میں آج کل ایک کاروبار بڑے زور وشور سے جاری ہے۔ویسے تو کئی ایسے کاروبار ہیں جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ مگر آج کل جو کاروبار عروج پر ہے وہ وہیکل لیفٹنگ ۔ یہ کاروبار اس قدر زور شور سے جاری ہے کہ اس کی آمدنی کا حساب لگانا خود محکمہ پولیس کے بھی بس کی بات نہیں رہا۔ اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ یہ غیر قانون بھی ہے۔لیکن وہ کام ہی کیا جو قانون کے مطابق کیاجائے۔ پاکستان میں عموماً تمام غیرقانونی کام قانون کے دائرے کار میں رہ کر کیے جاتے ہیں تاکہ بولنے والوں کو موقع نہ ملے۔ اور کام بھی چلتا رہے۔ آج کل یہ کاروبار اس قدر عروج پر پہنچ چکا ہے کہ اس کی آمدنی کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا۔ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے غیرقانونی طریقے سے اندر کیے جارہے ہیں اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ۔ اور اگر خبر ہے بھی تو کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں۔ کیوں کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ شیر کے منہ میں کون ہاتھ ڈالے۔ ہروہ جگہ جہاں نوپارکنگ کا بورڈ لگا ہوا ہے وہیں پر قانونی پارکنگ بنا کر عوام سے پیسے بٹورے جارہے ہیں ۔ اس کام میں پورا ایک مافیا ملوث ہے۔...

ملک کو لیڈر کی نہیں ۔ لیڈر کو انسان بننے کی ضرورت ہے

ملک کو لیڈر کی نہیں ۔ لیڈر کو انسان بننے کی ضرورت ہے پانامہ لیکس پر وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے خطاب اور اپوزیشن کا خطاب نہ کرنا اور واک آؤٹ کر جانا حکومت کی دوسری اہم کامیابی ہے۔ اس کی وجہ پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ وزیراعظم ہاؤس میں پاگل یا جاہل لوگ نہیں بیٹھے۔ وہاں کرپشن سے نمٹنے کے ماہرین کی ایک مکمل فوج ہر وقت موجود رہتی ہے۔ کیا وہ یہ سب نہیں جانتے کہ کون ساقانون کہاں استعمال کرنا ہے۔ اس ملک میں اول روز سے یہ دیکھا گیا ہے کہ قانون بعدمیں بنتا ہے پہلے اس کے چور راستے نکالے جاتے ہیں۔ اور اس قانون کی لپیٹ میں صرف وہ ہی شخص آسکتا ہے جسے قانون کا علم نہ ہو۔ پاکستان ایک غریب ملک ہے‘ اور یہاں پر موجود قانون صرف اور صرف غریب کے لیے ہی استعمال میں لایا جاتا ہے۔ ایک غریب موٹر سائیکل سوار اگر جیب میں لائسنس یا شناختی کارڈ رکھے بنا پکڑا جاتا ہے تو اسے یا تو حوالات میں ڈال دیا جاتا ہے یا پھر ایک جرمانے کی پرچی تھما دی جاتی ہے۔ اگر کوئی نوجوان پولیس سے صر ف اس بات پر الجھ جائے کہ آپ نے تلاشی پوری لے لی ہے اب اور کیا چاہتے ہو تو اسے ایک دہشت گرد بنانے کے لیے صرف دو منٹ درکار ہوتے ہیں۔ اور پولیس...

اسی کا نام جمہوریت ہے۔۔

اسی کا نام جمہوریت ہے۔۔ چیف جسٹس نے ٹی آراوز مسترد کرتے ہوئے کمیشن بنانے سے انکار کردیا۔ اور ساتھ یہ بھی فرما دیا کہ حکومت کی خواہش پر تحقیقات کی تو یہ پھر کبھی ختم نہیں ہوگی۔ کئی سال اسی میں بیت جائیں گے۔  اپوزیشن یہ سوچ رہی ہے کہ وہ کامیاب ہوگئی ہے۔ اب نواز شریف کو پارلیمنٹ میں آنا ہی ہوگا اور ان کے سات سوالوں کے جواب بھی دینے ہوں گے۔  لیکن یہ اپوزیشن کی بھول ہے کہ وہ کامیاب ہوگئی ہے۔ میں چیلنج کے ساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اب بھی کچھ نہیں ہوگا۔  کیوں کہ حکومت اپنے پہلے مرحلے میں بھرپور طریقے سے کامیا ب ہوئی ہے۔ جو جاہل یہ سوچ رہے کہ اب نوازشریف پکڑا گیا۔ اپنی جاہلیت کو تھوڑی بہت عقل کی گھاس کھلائیں۔  کیا جن لوگوں نے یہ ٹی آر او بنائے تھے وہ عقل سے پیدل تھے۔؟؟ جی نہیں وہ انتہائی ہوشیار اور انتہائی کرپٹ قسم کے لوگ ہیں۔ انہیں سب راستے معلوم ہیں کہ کہاں سے کس طریقے سے نکلا جاسکتا ہے۔  یہ ٹی آراوز انتہائی سوچ سمجھ کر بنائے گئے تھے۔ تاکہ کچھ وقت ملے اور وہ اپنے پرانے کھاتوں اور پانامہ لیکس کے کھاتوں پر کوئی نیا گیم پلان کرسکیں۔ جب تک اس قوم اور اپوز...

کیا اسی کا نام جمہوریت ہے؟

کیا اسی کا نام جمہوریت ہے؟ سانحہ 12 مئی کو 9 سال گزر گئے، 50 شہید، سینکڑوں زخمی انصاف کے منتظر وکلاء کا سانحہ کے خلاف یوم سیاہ اور عدالتی بائیکاٹ کراچی(آن لائن)سانحہ 12 مئی کو 9 سال گزر گئے، 50 شہید اور سینکڑوں زخمی تاحال انصاف کے منتظرہیں، نہ مقدمہ چلا نہ کسی کو سزا ہوئی، وکلاء نے سانحہ کے خلاف یوم سیاہ منایا اور عدالتی بائیکاٹ کیا ۔ 12 مئی 2007ء4 شہر قائد کی تاریخ کا خوفناک ترین دن تھا جب سورج طلوع ہونے سے قبل ہی کنٹینرز لگا کر شہر کو بند کر دیا گیا پھر جس نے رکاوٹ عبور کر کے چیف جسٹس آف پاکستان کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ کا رخ کیا وہ گولیوں کا نشانہ بن گیا اور خون کی یہ ہولی رات گئے تک جاری رہی۔وکلاء4 سٹی کورٹ، ہائیکورٹ اور ملیر کورٹس کے احاطوں سے نہ نکل سکے تو دوسری جانب عدالتوں میں آنے والے ججز کو بھی دیواریں پھلانگنا پڑیں۔ وکلاء4 سمیت درجنوں بے گناہ افراد دہشت گردی کا نشانہ بن کر جان سے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے متاثرہ فریق ہونے کے باعث از خود نوٹس نہ لیا لیکن سانحہ کی انکوائری کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ بنایا لیکن ملک میں ایمرجنسی لگ گئی۔ وک...

کیا اسی کا نام جمہوریت ہے؟

کیا اسی کا نام جمہوریت ہے؟ کافی عرصے سے دیکھ رہا ہوں کہ ہر جگہ صرف ایک بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ جمہوریت کو خطر ہ ہے۔ جمہوریت پر قدغن نہیں لگنے دیں گے۔ ہر حال میں جمہوریت کا دفاع کریں گے۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔ مگر آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ کون سی جمہوریت کو خطرہ ہے۔کسی نے جمہور کی بات نہیں کی۔ کوئی جمہور پر بات کرنے کو تیار بھی نہیں۔ معذرت کے ساتھ تمام کے تمام سیاستدان جمہور کو چھوڑ کر جمہوریت کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ ایک دن کا بیان ہوں تو سمجھ آتا ہے۔ روز کا معمول بن جانا اس بات کی گواہی ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ بلکہ جمہور خطرے میں ہے ۔  جمہوریت جمہور سے ہے ۔ نا کہ جمہوریت سے جمہور ہے۔ یہ بات کسی کی سمجھ میں نہیں آتی ۔ مہنگائی پر کس پارٹی نے کتنے بیان دیے ۔ اخبارات اٹھا کر دیکھ لیں ۔ سال میں ایک بیان بھی بہت مشکل سے ملے گا۔  کیا اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ جمہور خطرے میں ہے۔ ناکہ جمہوریت ۔۔ 

جمہوریت کیا ہے؟

پپو ۔۔جمہوریت کیا ہے؟ ٹیچر ۔۔جمہوریت اس بلا کا نام ہے جس میں ہر غیر قانونی کام قانون کے دائرے میں رہ کر کیاجاسکتا ہے۔ پپو۔۔۔کیا جمہوریت میں لوگوں کو روزگار ملتا ہے؟ ٹیچر۔۔جی ہاں ۔ کیوں نہیں روزگار ملتا ہے اور کمیشن بھی ملتا ہے۔ مگر اس کے لیے شرط صرف اتنی ہوتی ہے کہ آپ قابل بالکل بھی نہ ہوں اور سفارش کسی وزیر ، مشیر، ایم این اے ، ایم پی اے کی ہونی چاہے۔ یا پھر سیدھا وزیراعظم سے کہلواکر کسی بھی قومی ادارے کا سربراہ بن جائیں۔  پپو۔۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا۔ تو پھر آئین اسلامی کیوں نہیں؟ ٹیچر ۔۔پاکستان اسلام کے نام پر ضرور بنا ۔ مگر وہ صرف دکھاوے کے لیے تھا۔ اصل میں پاکستان امریکی کالونی کے لیے بنایا گیا ہے۔ پپو۔ ۔ کیا میں پاکستان کا وزیراعظم بن سکتا ہوں؟ ٹیچر۔۔ ہاں کیوں نہیں۔ مگر اس کے لیے تمہیں ابھی سے اسکول چھوڑ کر کسی پارٹی کو جوائن کرنا ہوگا۔  پپو۔۔ کیا وزیراعظم بننے کے لیے تعلیم کی ضرورت نہیں ہوتی؟ ٹیچر۔۔ نہیں ۔وزیراعظم بننے کے لیے تمہیں اچھا جھوٹ بولنا آتا ہو۔ اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی ڈگری وزیراعظم بننے کے بعد بہت سی یونیورسٹیاں تمہیں خود آکر دے دی...

news viewsone

کوئٹہ‘ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر ارشاد کھوسہ اغواء،نصیر آباد میں 2کلوبم ناکارہ بنادیا گیا کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون سے ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر ارشاد کھوسہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا،دوسری طرف نصیر آباد کے علاقے میر حسن میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن صدر محمود احمد نوتیزئی نے ڈاکٹر ارشاد کھوسہ کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ارشاد کھوسہ اپنے کلینک سے جناح ٹاؤن میں واقع اپنے گھر جارہے تھے کہ سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔ان کی گاڑی جناح ٹاؤن کے علاقے میں پائی گئی جس میں ان کا موبائل فون بھی موجود تھا۔ ایس پی انوسٹی گیشن صدر نے مزید بتایا کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا،شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ڈاکٹر ارشاد کھوسہ بولان میڈیکل کمپلیکس میں ماہرامراض ذیابیطس ہیں ۔ادھر نصیر آباد کے علاقے میر حسن میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم برآمدہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ...

اسلامی رواداری کے پیغام کو اجاگر کریں،انڈونیشیا

اسلامی رواداری کے پیغام کو اجاگر کریں،انڈونیشیا کے صدر کا مذہبی رہنماؤں سے خطاب جکارتا(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے نائب صدر یوسف کلا نے مذہبی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام کے رواداری کے پیغام کو اجاگر کریں تاکہ مذہب کا غلط استعمال نہ ہو سکے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی اسکالرز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کو روکنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کا کردار کلیدی ہے۔ اجلاس میں دنیا بھر سے اسلامی مبلغین شرکت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ انڈونیشیا کو اسلامی انتہا پسندی کے مسئلے کا سامنا ہے۔

یورپی یونین کی رکنیت ہماری ترجیح ہے، ترک صدر

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنا ان کے ملک کی ترجیح ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ترک شہریوں کے لیے یورپی یونین کے ممالک میں مختصر وقت کے لیے ویزے کے بغیر سفر کی اجازت اس ضمن میں پہلا قدم ہے۔ ترک صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے حال ہی میں یورپی یونین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انسداد دہشت گردی کے قوانین میں تبدیلی نہیں کریں گے۔ 

دو ہزار افراد کو دہشت گردی کی تربیت لینے سے روک دینے کا دعویٰ

تیونس میں حکام کا دو ہزار افراد کو دہشت گردی کی تربیت لینے بیرون ملک جانے سے روک دینے کا دعویٰ  تیونسیا (مانیٹرنگ ڈیسک) تیونس کے حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے تقریباً 2 ہزار افراد کو بیرون ملک عسکریت پسندی کی تربیت حاصل کرنے کی غرض سے جانے کے لیے روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کہنا کہ اِمسال جنوری سے لے کر اب تک انہوں نے دہشت گردوں کے33 دفاتر کو بند کیا ہے اور اس وقت 1400 افراد پر دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کے الزام پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ تیونس میں2011ء کے انقلاب کے بعد پیدا ہونے والے خلفشار کے باعث دہشتگرد تنظیموں کا عمل دخل بڑھ گیا ہے۔ 

اسرائیل کا تعلیمی بائیکاٹ

Image
چلی کی جامعات نے بھی اسرائیل کا تعلیمی بائیکاٹ کردیا طلباء یونین ریفرنڈم کے بعد جامعہ کا اصولی فیصلہ‘ اسرائیلی سیاست میں ہلچل مچ گئی 64فیصد طلبہ کاصہیونیوں کے ساتھ مراسم رکھنے والوں کا بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان  سینٹیا گو(انٹرنیشنل ڈیسک)لاطینی امریکا کے ملک جمہوریہ چلی کی جامعات نے اسرائیل کے تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جس پر صہیونی ریاست کے سیاسی اور تعلیمی حلقوں میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق چلی کی جامعات میں طلبہ کے نمائندہ ’اسٹوڈنٹ الائنس‘ نے ایک تازہ اعلان میں کہا ہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے تعلیمی بائیکاٹ کے حوالے سے ایک ریفرنڈم کرایا گیا جس میں 56 فیصد طلبہ نے اسرائیل کے تعلیمی بائیکاٹ کی حمایت میں رائے دی۔ اس اعلان کے بعد طلباء یونین اور دیگر اداروں کی جانب سے اسرائیل کے تعلیمی بائیکاٹ کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 64 فی صد طلبہ نے صہیونیوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کے بائیکاٹ کی بھی حمایت کی ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی کوئی پروا نہیں کہ جامعات کو امداد دینے والے ادا...

پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کا بھائی مجرم قرار

مراکش میں پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کا بھائی مجرم قرار یاسین اباعوض پر بھائی کی منصوبہ بندیوں کے بارے میں حکام کو مطلع نہ کرنے کا الزام  عدالت نے 2سال قید کی سزا سنادی‘ میرا موکل کسی کارروائی کا حصہ نہیں رہا‘ وکیل صفائی مراکش شہر(انٹرنیشنل ڈیسک)مراکش کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے پچھلے سال نومبر میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ قرار دیے گئے شدت پسند عبدالحمید ابا عوض کے چھوٹے بھائی یاسین اباعوض کو 2 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یاسین اباعوض کے پاس مراکش کے ساتھ ساتھ بلجیم کی شہریت بھی ہے۔ مراکش کی عدالت نے یاسین ابا عوض پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے اور اپنے بھائی کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں حکام کو مطلع نہ کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی فیصلے کے موقع پر یاسین ابا عوض کے وکلاء نے اپنے موکل کو ہر انتہا پسندی کے الزامات سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے عدالت سے اس کی بریت کا مطالبہ کیااورکہا کہ ان کا موکل کسی قسم کی دہشت گردی میں ملوث ہے اور نہ ہی اس نے ایسا کوئی منصوبہ تیار کیا تھا۔ سزا...