نیشنل بینک انسانی جذبے کے تحت ملک کے پسماندہ علاقوں میں کام کرنا اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے۔اقبال واحد


 نیشنل بینک انسانی جذبے کے تحت ملک کے پسماندہ علاقوں میں کام کرنا اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے۔اقبال واحد 

نیشنل بینک کا سولرسسٹم ا ور اس سے چلنے والے پانی کا پمپ ،قوس کزا کے زیراہتمام امپاوروومن ووکیشنل سنٹرکو 20 سلائی مشینیں ضلع تھرپار کرکے گاؤ ں متھروں چررن میں عطیہ کی گئی اور فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک سی ایس آر کے ڈویژنل ہیڈ اقبال واحد نے کہا ہے کہ نیشنل بینک انسانی جذبے کے تحت ملک کے پسماندہ علاقوں میں کام کرنا اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے۔ نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کی سرپرستی میں ہم سی ایس آر کے تحت چاروں صوبوں میں ضرورت مند افراد کی مدد کرتا رہے گا ۔نیشنل بینک سی ایس آر کی جانب سے سولرسسٹم اوراس سے چلنے والے پانی کے پمپ کے افتتاح کے موقع پر یہ بات انہوں نے ضلع تھرپارکر کے گاؤں متھروں چررن میں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ریجنل ہیڈ میرپور خاص محمدفاروق ، پرکاش کھتری،گوتم نے بھی خطاب کیا۔ اقبال واحد نے مزید کہا کہ اس پمپ سے گاؤ ں میں رہنے والے افراد پانی سے مستفید ہونگے۔اقبال واحد نے تختی کی نقا ب کشائی کر کے گاؤ ں کے معززین حضرات کے ہمراہ افتتاح کیا اور دعا کی ۔جبکہ متھروں چررن میں ایک میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں ضرورت مند افراد میں مفت ادویات کی تقسیم کے علاؤں جنرل اوپی ڈی ، لیبارٹری ٹیسٹ ،الڑاساؤنڈ، گائنی کالوجسٹ کے مریضوں کاماہر ڈاکٹرز حضرات نے گاؤں میں موجود بڑی تعداد میں مریضوں کامفت چیک اپ کیا ۔اس کے علاوہ قوس کزا کے زیر اہتمام امپاور وومن ووکیشنل سنٹر کو20 سلائی مشینوں دینے کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں خواتین کو سلائی کڑائی کی تربیت دی جائیگی۔متھروں چررن کے سماجی رہنما گوتم نے اقبال واحد اور نیشنل بینک کے صدر کا شکریہ ادا کیا کے انہوں نے گاؤں کے غریب افراد کی مدد میں ہمارا ساتھ دیا ۔آخرمیں گوتم نے اقبال واحدکو تھرکی روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

Comments

More than 80 million Pakistani drug addicts

جمہوریت کیا ہے؟

چیف جسٹس آف پاکستان کے نام۔

الطاف حسین اور عمران خان کزن ہیں؟