مذہب،رنگ وزبان مختلف ضرور ہیں لیکن انسان سب برابرہیں۔آئی جی سندھ


کراچی21مارچ2019:

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے عالمی سطح پر نسل پرستی کے خلاف منائے جانیوالے دن کی مناسبت سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آباد لوگوں کے مذہب رنگ اور زبان مختلف ضرور ہیں تاہم انکے درمیان سب سے بڑا رشتہ انسانیت کا ہے۔دین اسلام نےبھی ہمیں یہی سکھایا ہے کہ کسی ایک کو دوسرے پر فضیلت نہیں سب انسان برابر ہیں۔

انہوں نے اس خصوصی تقریب میں شریک اقلیتی برادری کے پولیس ملازمین،منسٹریل اسٹاف ودیگر سمیت ہندو برادری کے سرپنچ کے علاوہ کرسچن،سکھ اور دیگر کمیونٹیز کے نمائندگان سے کہا کہ ہم سب ایک ہیں ہمیں متحد ہوکر اس ملک اور صوبے کی تعمیروترقی اور خوشحالی جیسے اقدامات میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا اور بین المذاہب ہم آہنگی جیسے اقدامات کو ہرسطح پر فروغ دینا ہوگا۔تقریب میں سینٹرل پولیس آفس کراچی کے سینئرافسران بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر مختلف اقلیتوں کے نمائندگان نے اس خصوصی دن کی مناسبت سے تقریب کے انعقاداوراقلیتوں کی عزت 
افزائی جیسے اقدامات کو سراہا اور تعریف کی۔

Comments

More than 80 million Pakistani drug addicts

جمہوریت کیا ہے؟

چیف جسٹس آف پاکستان کے نام۔

الطاف حسین اور عمران خان کزن ہیں؟