جمہوریت کیا ہے؟
پپو ۔۔جمہوریت کیا ہے؟ ٹیچر ۔۔جمہوریت اس بلا کا نام ہے جس میں ہر غیر قانونی کام قانون کے دائرے میں رہ کر کیاجاسکتا ہے۔ پپو۔۔۔کیا جمہوریت میں لوگوں کو روزگار ملتا ہے؟ ٹیچر۔۔جی ہاں ۔ کیوں نہیں روزگار ملتا ہے اور کمیشن بھی ملتا ہے۔ مگر اس کے لیے شرط صرف اتنی ہوتی ہے کہ آپ قابل بالکل بھی نہ ہوں اور سفارش کسی وزیر ، مشیر، ایم این اے ، ایم پی اے کی ہونی چاہے۔ یا پھر سیدھا وزیراعظم سے کہلواکر کسی بھی قومی ادارے کا سربراہ بن جائیں۔ پپو۔۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا۔ تو پھر آئین اسلامی کیوں نہیں؟ ٹیچر ۔۔پاکستان اسلام کے نام پر ضرور بنا ۔ مگر وہ صرف دکھاوے کے لیے تھا۔ اصل میں پاکستان امریکی کالونی کے لیے بنایا گیا ہے۔ پپو۔ ۔ کیا میں پاکستان کا وزیراعظم بن سکتا ہوں؟ ٹیچر۔۔ ہاں کیوں نہیں۔ مگر اس کے لیے تمہیں ابھی سے اسکول چھوڑ کر کسی پارٹی کو جوائن کرنا ہوگا۔ پپو۔۔ کیا وزیراعظم بننے کے لیے تعلیم کی ضرورت نہیں ہوتی؟ ٹیچر۔۔ نہیں ۔وزیراعظم بننے کے لیے تمہیں اچھا جھوٹ بولنا آتا ہو۔ اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی ڈگری وزیراعظم بننے کے بعد بہت سی یونیورسٹیاں تمہیں خود آکر دے دی...
Comments
Post a Comment