20کروڑ لوگ مر جائیں



گیلپ سروے نے ایک رپورٹ دی ہے جس میں وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن لوگوں کی تعداد 54فیصد بتائی ہے۔مگر یہ سروے کن لوگوں نے کہاکہا کیا یہ نہیں بتایا۔ صرف یہ بتایا کہ 1700لوگوں سے رائے لی گئی ہے۔ اور اس بنا ء پر یہ تاصر دیاگیاہے کہ یہ سروے 54فیصد لوگوں نے درست جواب دیا۔ کیا باقی کے 20کروڑ لوگ مر جائیں؟ یا وہ لوگ ملک کے شہری نہیں؟ ٹھیک ہے یہ سروے تھا اس لیے پورے ملک سے کرنا ممکن نہیں ، اس لیے جو ہاتھ اسی کو پکڑ کر پوچھ لیاگیا اور انہوں نے جواب بھی دے دیا۔ مگر کیا پھربھی درست سروے ہی تھا۔ جی نہیں یہ سروے درست بالکل بھی نہیں تھا۔ کیوں کہ یہ گیلپ کے تحت ہونے والے سروے عموما جعلی ہی ہوا کرتے ہیں۔ کیوں کہ اس سروے کے عیوض جس شخص کو رقم دی جاتی ہے وہ چار سو روپے ہوتی ہے۔ اور وہ کوئی نوکری پیشہ شخص نہیں کرتا بلکہ اس میں تعداد تقریبا بے روزگاروں کی بھری ہوئی ہے۔ ہر سروے کے عیوض فی دن کے چار سو روپے لینا والا شخص اپنا کام ایمانداری سے نہیں کرتا۔ وہ گھربیٹھ کر تمام سروے مکمل کرتا ہے ۔ وہ چار سو روپے کے لیے پورا دن دھوپ میں گلی گلی یا مارکیٹ مارکیٹ جاکر نہیں گھومے گا۔ جس میں اس کی بائیک کا پیٹرول بھی ہے ۔ اگر وہ شخص چار سو روپے لے کر دو سو روپے کا پیٹرول ڈلوا کر سروے کرے گا تو اس کو ماننا ایسا ہے کہ جیسے ملک میں 100 فیصد شفاف انتخابا ت ہوئے۔ اور پورا ملک شفافیت میں نہا رہا ہے۔ اگر گیلپ سے مہنگائی پر بھی سروے کرایا جائے تو پھر یقیناًوہ رپورٹ منظر عام پر نہیں آئے گی۔ کیوں کہ اس بے روزگارکو تقریبا ہر چیز کا ریٹ معلوم ہوگا۔ اوراگر وہ گھرپر بیٹھ کر بھی پورا سروے کر لے تو بھی یقیناًدرست تسلیم کیاجاسکتا ہے۔ مگر ایسے سروے نہ تو گورنمنٹ کو اچھے لگتے ہیں اور نہ ہی وہ ایسے سروے پر گیلپ کی کوئی سپورٹ کرے گی۔ اور اتفاق کی بات ہے کہ اس رپورٹ کو صرف جیو نیوز ہی کیو دکھا رہا ہے باقی کے چینل پر اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا۔ حامد میر نے اس پر پورا پروگرام کرلیا۔ کیا حامد میر کو اس بات کا علم نہیں کہ یہ سروے کس طرح اور کن لوگوں سے کرایاجاتا ہے۔ اگر سروے ہی کرانا ہے تو پھر ایک ریفرنڈم کرایاجائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گااور یہ بھی پتا لگ جائے گا کہ عوام حکومت سے خوش ہے کہ نہیں۔ یہ سروے صرف اور صرف حکومت کو خوش کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں اور ایسا ہی گیلپ سروے نے کیا۔ جسے پری پلاننگ کے تحت شائع کرایا گیا اور اس پر پروگرام کیاگیا۔ مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ عوام جو چاہتے ہیں وہ کبھی منظر عام پر نہیں لایاجاتا۔ جو عوام نہیں چاہتے وہ سارا دن ٹی وی کی زینت بنا رہتا ہے۔ ایسا ہی گیلپ سروے کے اندر کیاجاتا ہے۔ صرف نام بڑا ہونے سے کام بڑا ہونا یہ ضروری نہیں ہے۔ اور کس ملک میں اس طرح کے سروے ہوتے ہیں یہ بھی دیکھ لیں ۔ برطانیہ میں یورپ سے علیحدگی کے حوالے سے سروے کیاگیاجو بی بی سی کے ذریعے ہوا۔ جس میں بتایا گیا کہ سروے کے مطابق لوگ یورپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ۔ مگر ساتھ ساتھ بی بی سی نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف سروے ہے حقیقت میں اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ اصل حقائق ریفرنڈم میں عوام ووٹوں کے ذریعے ہی سامنے لائیں گے۔ لیکن یہاں ایسا نہیں ہوتا ۔ صحافت کے نام پر بدمعاشی چلتی ہے۔ ایک سروے آیا اور اس کی ایک بریکنگ نیوز بنا کر سارا دن چلاتے رہے اور پھر ایک پروگرام بھی کردیا۔ دوسری طرف حکومتی پارٹی کے آفیشل ٹوئٹ پر اسے ٹوئٹ بھی کردیاگیا۔ یہ انتہائی فوری کیاگیا۔ 7بجے نیوز چلی اور 7بج کر 3منٹ پر اس ایک بینر بن گیااورٹوئٹ کردیاگیا۔ کیا یہ کھلاتضاد نہیں؟ عوام کو بے وقوف بنا نے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ ایک مخصوص میڈیا کے ذریعے 20کروڑ عوام کی رائے کو یکسر بدل دیاگیا۔ اسی طرح عام انتخابات سے قبل بھی کیاگیا اور اسی طرح دھاندلی کے شور کے دوران بھی کیاگیا۔ عام انتخابات سے قبل بھی ایسا ہی ایک گیلپ سروے جاری کیاگیا جس میں نواز شریف کو نجاد دہندہ کے طورپر سامنے لایاگیا۔ اور پھر عام انتخابات ہوئے اور نوازشریف نجادہ دہندہ کے بجائے ایک ظالم حکمران کے طورپر عوام کے سامنے آئے۔ اور جب دھاندلی کا شور ہو ا تو پھر گیلپ سروے سامنے آیا جس میں پھر نوازشریف کو ہی فتح دلائی گئی۔ اور آج پھر ایسا ہی ہوا۔ جب حکومت ٹی آر اوزپر کسی طورپر بھی رضا مند نہیں تو دوسری طرف اپوزیشن ماننے کو تیار نہیں ایسے میں پھر گیلپ سروے آیا اور حالات کو دوسری طرف لے جانے کی کوشش کی ۔ اور اس پر پوراپروگرام کردیاگیا۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے حکومت کارفرما ہے۔ اور پیسا بولتا ہے والی بات ہے۔ 
یہ سروے سراسر عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کیاگیا۔ جو صرف اور صرف گھرمیں ہی بیٹھ کر ہی انجام دیاگیا۔ جس میں آج پھر حکومت کی جیت اور باقیوں کی ہار دکھائی گئی۔ مگر یہ ہار عوام کی دکھائی گئی ہے اور اس میں کہاگیا ہے کہ حکومت جو چاہے کرسکتی ہے۔ 

Comments

More than 80 million Pakistani drug addicts

جمہوریت کیا ہے؟

چیف جسٹس آف پاکستان کے نام۔

الطاف حسین اور عمران خان کزن ہیں؟