کراچی کے ورٹیکل فارم میں ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی سے سبزیاں کاشت
کراچی کے ورٹیکل فارم میں ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی سے سبزیاں کاشت کی جا رہی ہے۔ سائنس سب کچھ تبدیل کررہی ہے اور اب ایسی ایجادات ہورہی ہیں کہ جس سے خشک سالی کے خطرات ختم ہوجائیں گے۔کراچی کے سہیل احمد نے ریسرچ اور بین الاقوامی ماہرین کی مدد سے مٹی اور کھاد کے بغیر جدید ورٹیکل فارم بنایا ہے جہاں ہائیڈرو پونک ٹیکنالوجی سے سبزیاں کاشت کی جارہی ہیں۔ ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی حفظان صحت کے عین مطابق اور اعلیٰ معیار کی سبزیاں اور پھل حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ،کنٹرولڈ انوائرومنٹ میں ایک جگہ پر کئی منزلوں پر فصل کاشت کرنے کو ورٹیکل فارم کہا جاتا ہے۔ روایتی طریقے کے برعکس ان فصلوں پرکیڑے مار ادویات کے اسپرے کی ضرورت نہیں پڑتی ،اس لیے یہ سبزیاں صحت مند اور ذائقے میں مزیدار ہوتی ہیں۔خاص قسم کی ایل ای اڈی لائٹس فصلوں کی پیداوار میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ موسم کی دشواری کے بغیر ہائیڈرو پونک ٹیکنالوجی سے پورے سال ضرورت کی سبزیاں حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ سبزیاں زیادہ تر سلاد میں استعمال کی جاتی ہیں۔کم رقبے پر سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کو ہائیڈرو پونک ٹیکنالوجی کے ذریعے فروغ دے کرغذائی قلت جیسے...