روزہ اور قوت برداشت
روزہ اور قوت برداشت وہ لوگ روزے نہ رکھیں جن میں قوت برداشت نہیں۔ روزے کے انگنت فائدے ہیں جو تقریبا ہر مسلمان کو معلوم بھی ہیں۔ مگر آج روزے کی افادیت پر بات نہیں کریں گے بلکہ ان لوگوں پر بات کریں گے جن کی قوت برداشت بالکل نہیں۔ میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں اکثریت پختونوں کی ہے ، جن کا معمولی معمولی پر لڑائی جھگڑا معمول کی بات ہے،تاہم رمضان المبارک میں ان واقعات میں اور بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ ایسے کئی واقعات میری آنکھوں کے سامنے کے ہیں جو آپ کے گوش گزار کررہا ہوں۔ چند دن پہلے ایک موٹر سائیکل سوار نے ایک راہ گیر کو ٹکر ماردی ۔راہگیر نے صرف اتنا کہا کہ بھائی دیکھ کر نہیں چلا سکتے۔ اس کے یہ الفاظ اس موٹر سائیکل سوار کو اتنے ناگوار گزرے کہ اس نے موٹر سائیکل ایک سائیڈ پر لگاکر اس راہگیر کو مارنا شروع کردیا۔ جب لوگوں کا ہجوم لگا اور بیچ بچاؤ کرایا تو معلوم ہوا کہ صاحب روزے سے ہیں اور ان کا دماغ خراب ہوگیا تھا اس لیے انہوں نے اس راہگیر کو مارنا شروع کردیا۔ چند بزرگ شہریوں نے اس موٹر سائیکل سوار سے اپنی زبان میں بات کی اور کہا کہ تم غلطی پر ہو۔ تو آگے سے اس نے یہ کہہ ...